i پاکستان

ملکی تاریخ میں پہلی بار پنجاب میں اینٹی ڈرون یونٹ قائم کرنے کا فیصلہتازترین

March 06, 2026

ملکی تاریخ میں پہلی بار پنجاب کے تمام اضلاع میں اینٹی ڈرون یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔اینٹی ڈرون یونٹ اسپیشل ڈرون فلیٹس کی مدد سے ضلع کی فضائی نگرانی کریں گے۔ ہر ضلع میں اینٹی ڈرون سسٹم بھی فراہم کیا جائے گا۔ہر ضلع کے ڈی پی او کی سربراہی میں اینٹی ڈرون یونٹ اور اینٹی ڈرون سسٹم قائم کیے جائیں گے۔ اینٹی ڈرون سسٹم جیمرز کی مدد سے دشمن اور شرپسند عناصر کے ڈرونز کو ناکارہ بنائیں گے۔فضائی نگرانی اور عوامی حفاظت کیلئے پولیس کی استعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ فیصلہ جدید دور کے انسداد دہشت گردی تقاضوں اور امن و امان کے فضا برقرار رکھنے کیلئے کیا گیا۔ ہر ضلع کی ضرورت کے مطابق سرویلنس ڈرونز اور اینٹی ڈرون سسٹم فراہم کیے جائیں گے۔پنجاب بھر میں آٹ ڈور ڈرون اڑانے پر پہلے ہی دفعہ 144 نافذ ہے۔ حکومت پنجاب نے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر عوامی سطح پر ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کی، قانون نافذ کرنے والے اور انٹیلی جنس ادارے پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی