ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 113.055ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومالی سال 2024 کی اسی مدت کے مقابلہ میں 23فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2024کی اسی مدت میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 92.110ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،اگست میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 56.52ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی میں بھی 56.52ملین ڈالر اورگزشتہ سال اگست میں 48.12ملین ڈالرتھامالی سال 2024کے دوران ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کامجموعی حجم 653.10ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی