i پاکستان

ملکی بینکاری شعبے کو فی الحال کوئی بڑا مالیاتی خطرہ درپیش نہیں،عالمی جغرافیائی کشیدگی مالی استحکام کیلئے خطرہ بن سکتی ،اسٹیٹ بینکتازترین

September 16, 2026

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان کے بینکاری شعبے کو فی الحال کوئی بڑا مالیاتی خطرہ درپیش نہیں، تاہم عالمی جغرافیائی کشیدگی مالی استحکام کیلئے خطرہ بن سکتی ہے۔اسٹیٹ بینک نے بینکاری شعبے کی ششماہی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق بڑے بینک شدید معاشی جھٹکے برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،بینکوں کی کارکردگی اور مضبوطی 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران برقرار رہی،بینکاری شعبے کی بیلنس شیٹ میں 9.1 فیصد اضافہ ہوا۔مرکزی بینک کے مطابق غیر فعال قرضوں کا تناسب کم ہو کر 5 اعشاریہ 5 فیصد رہ گیا، دسمبر میں 6 اعشاریہ 1 فیصد تھا، بینکوں نے 6 ماہ میں 3 ہزار 673 ارب روپے کے نئے ڈیپازٹس جمع کیے، ایس ایم ای اداروں کو طویل المدتی مالکاری میں مسلسل اضافہ ہوا، حکومت کی رعایتی اسکیم کے سبب رہن کے قرضے لینے کا رجحان بڑھ گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی