i پاکستان

ملک میں تجارتی عدالتوں کے قیام کے لیے کمیٹی تشکیلتازترین

June 05, 2026

وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں تجارتی عدالتوں کے قیام کے لیے کمیٹی قائم کردی۔ کمیٹی ملک میں تجارتی عدالتوں کے قیام کیلئے اپنا ڈرافٹ تیار کرے گی۔وزیراعظم آفس کے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔اعلامیے کے مطابق اٹارنی جنرل منصور عثمان، وفاقی وزیر بلال اظہر کیانی، سیکرٹری قانون، وکلا فیصل نقوی، علی المانی، زینب جنجوعہ اور ابراہیم آفریدی بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی