وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعت نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں تیل کی قلت نہیں ہوگی لیکن خام تیل کی قیمتیں پاکستان کے کنٹرول میں نہیں ہیں ، پاکستان کیلئے آبنائے ہرمز سے تیل کی سپلائی بند نہیں ہوگی۔ایک انٹرو یو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان آج اگر ثالثی کی کرسی پر بیٹھا ہوا ہے تو اس کی بہت بڑی وجہ بنیان مرصوص ہے، آج کی دنیا میں مائٹ از رائٹ ہورہا ہے، طاقتور اپنی باتیں منوا رہا ہے، آج ورلڈ آرڈر مائٹ از رائٹ ہے، آج ثالث کی کرسی پر بھی وہی بیٹھا ہے جس کے پاس طاقت ہے، جبکہ انڈیا بری طرح ایکسپوز ہوچکا ہے۔
انڈیا چیزوں کو خراب کرنا چاہتا ہے جبکہ پاکستان ٹھیک کرنے کررہا ہے، پاکستان امریکا ایران اور خلیجی ممالک میں اہم کردار ادا کررہا ہے ۔انہوں نے کہا پاکستان میں تیل کی قلت نہیں ہوگی، بھارت اور بنگلادیش میں ہنگامے ہو رہے ہیں جبکہ پاکستان نے صورتحال کو کنٹرول کیا ہوا ہے۔ خام تیل کی قیمتیں پاکستان کے کنٹرول میں نہیں لیکن آبنائے ہرمز سے تیل کی سپلائی بند نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل، وزیراعظم اور ان کی ٹیم کے کندھوں پر مشکل ذمہ داری آئی ، ثالثی کے کردار میں پاکستان کو کامیابی حاصل ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی