ملک میں ماہ ستمبر میں مہنگائی کی شرح 10.3 ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق ملک میں ماہ ستمبر میں مہنگائی گزشتہ برس کے مقابلے میں 1.27فیصد بڑھی اور مہنگائی کی شرح 10.3فیصد ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق پیاز 29.17، گندم 3.86، بیسن 2.74، بجلی 15.28، فیول 10.76، ایل پی جی 5.37، ادویات 0.98 فیصد مہنگی ہوئیں۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ٹماٹر 24.67 فیصد، مرغی 8.14، انڈے 5.92، سبزیاں 1.49، چینی 0.88 ، پھل 0.32 اور کتب 0.60 فیصد سستی ہوئی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی