i پاکستان

ملک میں سونا ایک ہزار روپے فی تولہ سستا ، تولہ سونا 4لاکھ26ہزار 436 روپے کا ہوگیاتازترین

July 29, 2026

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 4لاکھ26ہزار 436 روپے کا ہوگیا۔ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت 857 روپے کم ہو کر 3لاکھ 65 ہزار 600 روپے ہوگئی۔عالمی بازار میں سونے کی قیمت 10 ڈالر کم ہوکر 4040 ڈالر فی اونس ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی