i پاکستان

ملک میں ایف آئی اے اور نیب پر مکمل اعتمادکرنیوالوں کی شرح منتخب اور انتظامی اداروں سے زیادہتازترین

September 15, 2026

ملک میں ایف آئی اے اور نیب پر مکمل اعتمادکرنے والوں کی شرح منتخب اور انتظامی اداروں سے زیادہ ہے۔یہ انکشاف انسٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ کے سروے میں ہوا ہے۔سروے کے مطابق 33 فیصد افراد نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے جبکہ 23 فیصد نے قومی احتساب بیوروپر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔اس کیبرعکس پارلیمنٹ پر 15فیصد افراد، صوبائی حکومتوں پر 17فیصد، بلدیاتی حکومتوں پر 18 فیصد نے اعتماد کیا۔سروے کے مطابق ایف بی آر ، مقامی عدالتوں اور پولیس پر اعتماد کا اظہار کرنے والوں کی شرح 22 فیصد دیکھی گئی۔سروے میں 18 فیصد نے سرکاری اداروں میں رشوت ستانی کا سامنا کرنے کا کہا، البتہ 77 فیصدنے انکار کیا۔حیران کن طور پر کرپشن کے خلاف 31فیصد نے سب سے پہلے پولیس ،جس کے بعد 19فیصد نے نیب ،14 فیصد نے عدالتوں جبکہ 13 فیصد نے ایف آئی سے رابطہ کرنے کا کہا، حالانکہ سروے میں پولیس پر اعتماد کرنے والوں کی شرح ایف آئی اے اور نیب سے کم دیکھی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی