ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوارہوگیا۔ فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی ہے،شیخوپورہ روڈاور ڈائیو روڈ سرگودھا روڈپربھی تیز بارش ریکارڈکی گئی ہے،چنیوٹ شہر اور گردونواح کا مطلع بھی ابر آلودہے،چنیوٹ میں صبح سے ہلکی پھلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہو گیااوردرجہ حرارت میں کمی ہوگئی ، ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگی ہیں۔ کوٹ ادومیں بھی موسم نے اچانک کروٹ بدل لی اور سرد ہواوں کا راج ہے، گرد آلود آندھی سے فضا میں گرد چھا گئی جبکہ تیز ہواوں کے باعث سورج گرد کے پیچھے چھپ گیا،لیہ میں بھی تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے،کروڑ لعل عیسن، فتح پور سمیت مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش ہورہی ہے،بھکر شہر اور گردونواح میں بارش سیموسم خوشگوار ہو گیا،بارش سے بھکر شہر میں بجلی کے فیڈرز بھی ٹرپ کر گئے ۔
لاہورمیں بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی جاری ہے،موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیاجبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33ڈگری تک جانیکاامکان ہے،شہرکا کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری رہنے کی توقع۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوائوں کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈکی گئی ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد رہا،لاہور میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں اور موسم خشک رہے گا،فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور ملک بھر میں چوتھے نمبر پرہے جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 189 ریکارڈکیاگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں موسم گرم اور مرطوب ہے جبکہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاہے،کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری ریکارڈکیاگیاجبکہ شہر قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی