i پاکستان

ملک بھرمیں موسم ابر آلود اور گرم رہنے ' لاہور میں بارش کا امکان' محکمہ موسمیات کی پیش گوئیتازترین

July 10, 2026

محکمہ موسمیات نے ملک بھرمیں موسم کے حوالے سے اہم پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات نے لاہور میں بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ شہر کا مطلع جزوی طورپر ابرآلودر ہے گا،کم از کم درجہ حرارت 27 اور زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مجموعی موسم گرم اور خشک رہے گا، شہر میں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی،جس میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہوگا۔ کراچی میں بھی سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری ہے دن میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے ساتھ کبھی کبھار تیز ہوائیں چلنے اورکہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں گرمی کی شدت برقراراور موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 جبکہ کم سے کم 27ڈگری سینٹی گریڈتک متوقع ہے،دوپہر کے اوقات میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دن بھر دھندلی دھوپ اور جزوی ابر آلود موسم کا امکان ہے،ہلکی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے جس سے گرمی میں معمولی کمی محسوس ہو سکتی ہے،شہری غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شدید گرم رہے گا، کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 اور قلات میں 33 ریکارڈکیاگیا،زیارت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 اور ژوب میں 36 ریکارڈکیاگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ،تربت میں 45 ، نوکنڈی میں 44 ،چمن میں 38 ،گوادر میں 33 اور جیوانی میں 34 ریکارڈکیاگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی