i پاکستان

ملک بھرمیں ایم ڈی کیٹ 20 ستمبر کو ہوگا، 34 ہزار سے زائد طلبا شریک ہوں گےتازترین

September 16, 2026

ملک بھر میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لئے ایم ڈی کیٹ 20 ستمبر کو منعقد ہوگا،سندھ میں ٹیسٹ سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے زیر انتظام ہوگا۔آئی بی ایس کھر کیوائس چانسلر پروفیسر آصف احمد شیخ نے ایک بیان میں کہا کہ ٹیسٹ میں 34 ہزار سے زائد طلبا شرکت کریں گے،کراچی سمیت سندھ کے پانچ شہروں میں امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں،ملک بھر کے 8 شہروں میں 9 امتحانی سینٹرز بنائے گئے ہیں،ایک امتحانی سینٹر اسلام آباد میں بھی قائم کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایم ڈی کیٹ کا دورانیہ تین گھنٹے ہوگا،امیدوار مقررہ وقت سے پہلے امتحانی مراکز پہنچیں، موبائل فون سمیت کسی بھی ڈیجیٹل ڈیوائس کو امتحانی مرکز میں لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔وائس چانسلر آئی بی اے سکھر نے واضح کیاکہ پیپر لیک نہیں ہونے دیا جائے گا، پہلے بھی وعدہ کیا تھا اور اب بھی اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی