i پاکستان

ملک بھر سے خلیجی ممالک جانے والی 58 پروازیں منسوختازترین

April 08, 2026

ملک بھر کے مختلف ایئرپورٹس سے خلیجی ممالک جانے والی مجموعی طور پر 58 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پروازوں کی منسوخی سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے ابوظبی، دبئی اور شارجہ کے لیے دوطرفہ 6 پروازیں منسوخ کی گئیں۔اسلام آباد ایئرپورٹ سے دبئی، ابوظبی، الفجیرہ، شارجہ، جدہ، ریاض اور العین کے لیے دوطرفہ 24 پروازیں منسوخ ہوئیں، جبکہ پشاور ایئرپورٹ سے دوحہ، دبئی، ابوظبی اور الفجیرہ کے لیے دوطرفہ 12 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے دبئی، ابوظبی، مشہد، بحرین، شارجہ اور مسقط کے لئے دوطرفہ 16 پروازیں منسوخی کا شکار ہوئیں

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی