ملک بھر سے جمعرا کو 60 پروزیں منسوخ ہو گئیں جبکہ 14 غیر معمولی تاخیر کا شکار ہوئیں ۔فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے جدہ، دوحہ، دبئی، شارجہ، مدینہ منورہ، نجف اور ابوظبی کی 24 پروازیں منسوخ ہو گئیں۔لاہور سے دمام، دبئی، جدہ اور کویت کی 19 پروازیں منسوخ ہو گئیں۔اسلام آباد سے جدہ، ریاض، تہران، دبئی کی 6 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ملک کے دیگر شہروں سے بھی پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جن میں سیالکوٹ کی 2، ملتان کی 3، پشاور کی 4 اور فیصل آباد کی 2 پروازیں شامل ہیں۔جدہ سے کراچی کی پرواز پی کے 862 ساڑھے 4 گھنٹے جبکہ کراچی اور لاہور کی 2 پروازیں پی کے 302 اور 303 چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئیں ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی