محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ملک بھر میں30 مارچ تک تیز ہوائوں کے ساتھ بارش متوقع ہے جس کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کے زیراثر بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب، سندھ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں بارش اور فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ادھر نوشکی شہراورگرد و نواح میں موسلادھاربارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔اس کے علاوہ کراچی میں آج 26 سے 29مارچ تک بارش کاامکان ہے، بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔چیف سیکرٹری سندھ نے متوقع بارشوں کے پیش نظرتمام انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ کراچی کے تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو آئندہ 7 روز فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی