i پاکستان

ملک بھر کیلئے بجلی 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع،30جو ن کو سماعت ہوگیتازترین

June 17, 2026

ملک بھر کیلئے بجلی 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرا دی گئی۔نیپرا کے مطابق مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے لئے درخواست نیپرا میں جمع کرا دی گئی ہے۔نیپرا کا کہنا ہے کہ درخواست سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے جمع کرائی گئی، درخواست کی سماعت 30 جون کو ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست منظور ہونے کی صورت میں صارفین پر 12 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑ سکتا ہے۔سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ مئی میں فی یونٹ بجلی پر اوسط فیول لاگت 9 روپے 25 پیسے رہی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی