i پاکستان

میٹرو بس کے انجن میںآگ لگ گئی، میں دھواں بھرنے سے خواتین اور بچوں کی حالت خراب، دروازے لاک،مسافروں نے شیشے توڑ کرجانیں بچائیںتازترین

May 16, 2026

اسلام آباد سے راولپنڈی آنے والی میٹرو بس کے انجن میں اچانک آگ لگ گئی، جس کے باعث بس میں دھواں بھر گیا اور دروازے لاک ہو گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فیض آباد کے قریب میٹرو بس میں دھواں بھرنے سے بیش تر خواتین اور بچوں سمیت مسافروں کی حالت خراب ہو گئی، کیونکہ کہ بس کے دروازے لاک ہو گئے تھے اور وہ فوری طور پر باہر نہیں نکل پا رہے تھے۔بس کے دروازے لاک ہونے پر مسافر شیشے توڑ کر باہر نکلے اور جانیں بچائیں، ریسکیو ذرائع کے مطابق میٹرو بس میں آگ لگنے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، جب کہ اطلاع ملنے پر میٹرو بس عملہ موقع پر پہنچ گیا اور امدادی کارروائیاں کیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی