سندھ حکومت کی جانب سے میر رضا علی کے قتل کیس کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کے لیے بنائے گئے جوڈیشل کمیشن کی مدت ختم ہو گئی، کارروائی دو اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع سے متعلق تاحال فیصلہ نہیں کیا، جوڈیشل کمیشن نے گواہوں کے بیانات مکمل کرنے اور رپورٹ مرتب کرنیکیلئے 15 اکتوبر تک توسع کا خط لکھا تھا۔جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن 24 اگست کو جاری کیا گیا تھا جبکہ کمیشن نے 27 اگست کو کام کا آغاز کیا تھا۔محکمہ داخلہ سندھ نے ایک ماہ میں کارروائی مکمل کرنے کا کہا تھا۔میر رضا کے اہلِ خانہ نے اعلی پولیس افسران سے سوالات کے جوابات بھی طلب کر رکھے ہیں۔ رجسٹرار کمیشن کے مطابق وزیراعلی سندھ نے کمیشن توسیع کی منظوری دیدی ہے، کمیشن کی توسیع کی توثیق کابینہ کرے گا۔خیال رہے کہ سندھ کابینہ کا اجلاس یکم اکتوبر کو شیڈول کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی