i پاکستان

میئر کراچی مرتضی وہاب کا رات گئے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیاتازترین

February 19, 2026

میئرکراچی مرتضی وہاب نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔میئر کراچی مرتضی وہاب نے دورہ کے دوران شاہراہ فیصل، جہانگیر روڈ اور دیگرمقامات پر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، انہوں نے کہا کہ عید سے پہلے کام مکمل کرکے شہریوں کی شکایات کا ازالہ کریں، ترقیاتی کام کے بعد ٹریفک کی روانی میں بہتری آئیگی۔مرتضی وہاب نے کہا کہ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، چیکنگ کے بعد ہی ٹھیکیدار کو ادائیگی کی جائے، یقین دلاتا ہوں جلد شہر میں بہتر انفراسٹرکچر ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی