میئر کراچی مرتضی وہاب نے شہریوں کے مسائل براہِ راست سننے اور ان سے ملاقات کیلئے ای کچہری منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی جانب سے جاری پیغام میں شہریوں کو خوشخبری دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ میئر کراچی مرتضی وہاب بہت جلد ای کچہری کے ذریعے شہریوں سے براہِ راست رابطہ کریں گے اور ان کے مسائل سنیں گے۔ای کچہری کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو اپنے مسائل براہِ راست میئر کراچی تک پہنچانے کا موقع فراہم کرنا ہے، اس اقدام کے تحت شہری اپنے بلدیاتی اور دیگر متعلقہ مسائل سے میئر کراچی کو آگاہ کرسکیں گے۔اعلان میں شہریوں کو ای کچہری میں شرکت اور اپنے مسائل سے آگاہ کرنے کی دعوت دی گئی ہے، تاہم تصویر میں ای کچہری کے انعقاد کی تاریخ اور وقت درج نہیں کیا گیا۔
میئر کراچی کی جانب سے ای کچہری کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کراچی کے شہریوں کو شہر میں صفائی، سڑکوں، نکاسی آب اور دیگر بلدیاتی معاملات سے متعلق مختلف مسائل کا سامنا رہتا ہے۔ای کچہری کے ذریعے شہریوں کو اپنی شکایات اور مسائل براہِ راست میئر کراچی کے سامنے رکھنے کا موقع ملے گا۔علاوہ ازیں میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی جانب سے 10 ستمبر 2026 کو کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) کے ترقیاتی کاموں، اراضی کے ریکارڈ اور مالیاتی امور تک عوام کو آن لائن رسائی فراہم کرنے کے لیے جدید ڈیجیٹل سروسز متعارف کرائی گئی ہیں۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کے اس اقدام کا بنیادی مقصد بلدیاتی معاملات میں شفافیت لانا اور شہریوں کو بااختیار بنانا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی