i پاکستان

میانوالی،21 سالہ بی ایس کی طالبہ کو 3 نوجوانوں نے مبینہ طور پر اغوا کرلیا،مقدمہ درجتازترین

October 02, 2026

میانوالی کے نواحی علاقے چاپری میں بی ایس کی اکیس سالہ طالبہ کو تین نامعلوم نوجوانوں نے مبینہ طورپر اسلحہ کے زور پر اغوا کر لیا۔ پولیس کے مطابق طالبہ کالج جانیکیلئے رکشے پر سوار ہوئی تھی اور چاپری کے قریب رکشہ سے اتر کر فوٹو کاپی کرانے کے لیے گئی تھی۔ اسی دوران تین نوجوانوں نے اسے گھیر لیا اور اسلحہ کے زور پر زبردستی گاڑی میں ڈال کر موقع سے فرار ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر حرکت میں آ گئی اور متاثرہ طالبہ کے ورثا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس نے ناکہ بندی کر کے اغوا کاروں کی تلاش اور طالبہ کی بازیابی کے لئے چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی