i پاکستان

میاں چنوں،کم عمر لڑکی کی شادی کے کیس میں دولہا سمیت خاندان کے 7 افراد جیل منتقلتازترین

April 30, 2026

میاں چنوں میں کم عمری کی شادی کے کیس میں مقامی عدالت نے اہم کارروائی کرتے ہوئے دولہا سمیت خاندان کے 7 افراد کو جیل بھیج دیا ہے۔تفصیل کے مطابق دولہا مبشر کمال، اس کے والد اور بھائیوں سمیت سات افراد کے خلاف متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق اس مقدمے میں اغوا اور کم عمری کی شادی سے متعلق دفعات شامل کی گئی ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نکاح کے گواہوں اور دیگر سہولت کاروں کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔نکاح خواں اور دلہن کی جانب سے نکاح کے گواہ بننے والے افراد کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے تمام افراد کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی