میاں چنوں میں مبینہ مقابلے میں شہری پر تیزاب پھینکنے والا منشیات فروش مارا گیا۔پولیس حکام کے مطابق سی سی ڈی میاں چنوں کے ساتھ مقابلے کے دوران ملزم مارا گیا، ہلاک ہونے والا ملزم شارون مسیح منشیات فروشی میں ملوث تھا جس کے دو بھائیوں پر بھی منشیات کے مقدمات درج ہیں۔ملزم نے احتشام نامی شخص پر مخبری کا الزام لگایا تھا، احتشام تیزاب پھینکنے کی وجہ سے بری طرح جھلس کر زخمی ہوگیا، اس وقت ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ملزم کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کو پکڑنے کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی