i پاکستان

ہمیں چھیڑوگے تو تمہاری نسلیں تباہ کردینگے، گورنر سندھ کا بھارت کو دو ٹوک پیغامتازترین

February 02, 2026

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھارت کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں چھیڑو گے تو ہم تمہیں چھوڑے گے نہیں، تمھاری نسلیں تباہ کر دیں گے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے نریندرمودی کو انتہا پسندہندو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی بھی پاکستانی شخص کو بھارتی ایجنٹس نے دہشت گردی کا نشانہ بنایا تو تمہارے ملک میں گھس کر تمہیں ماریں گے۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ بلوچستان میں میریکسی بھائی، بہن یا بچوں کا خون بہیگا تو تمہاری نسلوں کو تباہ کردیں گے۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ اب افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر کراچی کے غیور جوان تمہیں نہیں بخشیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی