i پاکستان

محکمہ اسکول تعلیم سندھ کا نیب کیسز کا سامنا کرنے کا فیصلہتازترین

July 22, 2026

محکمہ اسکول تعلیم سندھ نے نیب کیسز کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق 18 گریڈ کے ڈپٹی سیکریٹری اشرف حسین انصاری کو کوآرڈینشن افسر مقرر کردیا گیاہے جس کا محکمہ اسکول تعلیم سندھ نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ۔نوٹیفکیشن سیکشن افسر جنرل اقبال جونیجو اورسیکریٹری اسکول تعلیم زاہد علی عباسی کے دستخط سے جاری کیا گیاہے۔ 18 گریڈ کے ڈپٹی سیکریٹری اشرف حسین انصاری قومی احتساب بیورو میں تمام شکایات یا کیسز کا سامناکریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی