محکمہ ایکسائزسندھ کی کامیابی،سالانہ ٹیکس ریونیوکا27 فیصدہدف پہلی سہ ماہی میں حاصل کرلیا۔سینئروزیرشرجیل انعام میمن کی زیرصدارت محکمہ ایکسائز،ٹیکسیشن ونارکوٹکس کنٹرول کا اجلاس ہوا، محکمہ ایکسائزسندھ نیسالانہ ٹیکس ریونیوکا27 فیصدہدف پہلی سہ ماہی میں حاصل کرلیا ہے،مالی سال کا203 ارب روپیہے جبکہ پہلے تین مہینوں میں55 اعشاریہ چارآٹھ ارب روپے جمع کرلیے۔شرجیل انعام میمن نے محکمے کی کارکردگی کی تعریف،کارروائیوں کومزیدہموارکرنے کیلیے اقدامات کی ہدایات کی ہے،جبکہ موٹروہیکل ٹیکس کا نظام 15 دن میں آن لائن کرنے کے احکامات جاری کردئیے،کہا کہ موٹروہیکل ٹیکس آن لائن ہونے سے شہریوں کے لیے ٹیکس کا نظام مزید آسان اورموثرہو سکے گا،عوام کو گھر بیٹھے تمام ٹیکسز کی ادائیگی کی سہولت یقینی بنائی جائے۔سیلاب متاثرین کی فنڈریزنگ کیلئے پریمیم نمبرپلیٹس کی آن لائن نیلامی میں عوامی ترجیحی نمبرزشامل کیے جائیں،ٹیکس نظام کوجدید، شفاف اورعوام کے لیے سہولت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی