عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مفروروزیراعظم کے جہاز میں بھاگا اور 5 سال بعد وزیراعظم کے ساتھ آرہا ہے، یہ چوری اور سینہ زوری ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اسحاق ڈار کی واپسی سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مفروروزیراعظم کے جہاز میں بھاگا اور 5 سال بعد وزیراعظم کے ساتھ آرہا ہے، یہ چوری اور سینہ زوری ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ بھی ہوگیا، اس کے باوجود اسحاق ڈار ڈالر، بجلی، گیس اور آٹے کا کیا کریں گے جو مفتاح اسماعیل نہیں کرسکے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم کے مستقبل کا فیصلہ 15 نومبر سے پہلے ہو جائے گا، 12 گھنٹوں میں 3 آڈیو لیکس کا وقت اہم اور تشیوش ناک ہے۔ اس سے قبل اپنی ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا تھا کہ اسرائیل سیتعلقات اور بھارت سے تجارت کی مثال شہبازشریف کی آڈیولیک میں سامنے آگئی، شریف خاندان بھارت سے بغیر کلیئرنس اپنی شوگر ملوں کے لئے انجینئر منگواتا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاسی لڑائی طویل ہوئی توغریب کے حالات اور گھمبیر ہوجائیں گے، سیاستدان عام آدمی کے مسائل نہیں سمجھ رہا، صرف میڈیا میڈیا کھیل رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی