i پاکستان

ماشکیل پولیس سٹیشن اور کسٹم ہاس پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد ہلاک،گاڑی تباہ،بھاری اسلحہ و گولہ بارود بر آمدتازترین

August 31, 2026

بلوچستان کے علاقے واشک پلانتک میں سکیورٹی فورسز نےآپریشن ردالفتنہ کے تحت کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران مزید 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق مارے گئے دہشت گرد ماشکیل پولیس سٹیشن اور کسٹم ہائوس پر دہشت گردانہ حملے میں ملوث تھے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں دہشت گردوں کی گاڑی تباہ جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، برآمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود نہتے بلوچ عوام کی ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔بلوچستان سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی