i پاکستان

ماموں کانجن ،ڈانٹ سے دلبرداشتہ بیوی نے شوہر کی زبان چبا ڈالیتازترین

December 03, 2025

فیصل آباد کے علاقے ماموں کانجن میں بیوی نے شوہر کی ڈانت سے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی سنگین قدم اٹھا لیا۔ رپورٹ کے مطابق ماموں کانجن میں خاتون نے شوہر کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر اس کی زبان ہی چبا ڈالی۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ غوثیہ کالونی میں پیش آیا۔ خاتون کی شناخت ارم کے نام سے ہوئی ہے۔ جس کا اپنے شوہر کیساتھ معمولی جھگڑا ہوا۔ اس کے بعد خاتون ملزمہ نے اپنے شوہر ظہیر کی زبان چبا کر کاٹ ڈالی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی