i پاکستان

معرکہ حق میں کامیابی کا جشن، شہر شہر تقریبات، ریلیاں، شہدا کو خراج عقیدت پیش، پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہارتازترین

May 07, 2026

معرکہ حق میں کامیابی کا جشن منایا جارہا، شہر شہر تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔پشاور کے قلعہ بالا حصار کے سامنے معرکہ حق کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شمعیں روشن کی گئیں، پیر محل میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی، شرکا کے پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔معرکہ حق میں تاریخی فتح پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا، پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا گیا، ساہیوال میں پروقار تقریب ہوئی، افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔قومی یکجہتی اور دفاع وطن کے عزم کا بھرپور اعادہ کیا گیا، چنیوٹ میں بھی معرکہ حق کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی۔ادھر معرکہ حق کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر بلوچستان سمیت ملک بھر کی عوام بھی پاک فوج کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے۔

بلوچ شہریوں نے معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر کہا کہ پاکستان نے گزشتہ سال نہ صرف بھارت کے رافیل طیارے گرائے بلکہ اس کا غرور بھی خاک میں ملا دیا۔ امریکی صدر نے بھی بار بار تصدیق کی کہ پاکستان نے بھارت کے متعدد طیارے مار گرائے ہیں۔بلوچ شہریوں نے کہا کہ اگلی بار بھارت نے غلطی کی تو اسکی ایئر فورس مکمل طور پر تباہ کر دیں گے۔ پاکستان پرامن ملک ہے لیکن کسی نے جارحیت کی تو پھر اسے منہ کی کھانا پڑے گی۔انکا کہنا تھا ہمیں فخر ہے کہ ہماری مسلح افواج نے بھارت جیسے ازلی دشمن کوتاریخی سبق سکھایا، پاکستان کی عسکری قیادت نے امن کے دشمن بھارت کو معرکہ حق میں شکست دیکر واضح پیغام دیا۔واضح رہے کہ معرکہ حق کا یادگار سال مکمل ہونے پر پوری قوم مسلح افواج کی فتح کا جشن منا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی