i پاکستان

معرکہ حق میں اللہ نے پاکستان کو بڑی کامیابی سے نوازا] حافظ طاہر اشرفیتازترین

April 25, 2026

نیشنل پیغام امن کمیٹی کے رہنما حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ معرکہ حق میں اللہ نے پاکستان کو بڑی کامیابی سے نوازا، بنیان مرصوص میں اللہ کی مدد سے ہم نے 6 گنا بڑے دشمن کو شکست دی۔حافظ طاہر محمود اشرفی نے نیشنل پیغام امن کمیٹی کے دیگر رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعے سے ساری دنیا میں بھارت کی دہشتگردی سامنے آئی، بھارت نے فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج پیدا کئے۔ ڈاکٹر میر آصف اکبر نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد پاکستان کو سفارتکاری کے میدان میں اہم کامیابیاں مل رہی ہیں، مولانا زاہد منصور کہتے ہیں آج بھارت سفارتکاری کے میدان میں تنہائی کا شکار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی