i پاکستان

معرکہ حق کی تقریبات، اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈائیورژن پلان جاریتازترین

May 09, 2026

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے معرکہ حق کی تقریبات کے سلسلے میں شہریوں کیلئے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق شام 6 بجے سے رات 12 بجے تک مختلف شاہراہوں پر ٹریفک ڈائیورژن نافذ رہے گی۔ٹریفک پولیس کے مطابق سری نگر ہائی وے کو کوڑیانوالہ چوک سے پشاور موڑ تک ٹریفک کیلئے بند رکھا جائے گا جبکہ ایکسپریس وے فیض آباد سے خیابان چوک تک فیصل ایونیو بھی بند رہے گی۔موٹروے سے مری جانے والے شہریوں کو نائنتھ ایونیو اور کرنل شیر خان روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ مری اور بھارہ کہو سے موٹروے جانے والوں کو مری روڈ اور آئی جے پی روڈ اختیار کرنے کا کہا گیا ہے۔

ریڈ زون سے راولپنڈی جانے والے شہری مارگلہ روڈ یا جناح ایونیو استعمال کریں گے، جبکہ راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والوں کے لیے فقیر ایپی روڈ اور نائنتھ ایونیو تجویز کی گئی ہے۔اسی طرح مری سے روات جانے والے پارک روڈ اور لہتراڑ روڈ استعمال کریں گے جبکہ پشاور موڑ سے روات جانے والوں کو نائنتھ ایونیو، اسٹیڈیم روڈ اور راول روڈ استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق شام 5 بجے سے رات 12 بجے تک ایل ٹی وی گاڑیوں کو روات سے راولپنڈی کی جانب موڑا جائے گا جبکہ 10 مئی کو صبح 4 بجے سے رات 12 بجے تک ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد رہے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی