i پاکستان

معرکہ حق کی کامیابی کا ایک سال مکمل، بلوچستان بھر میں ریلیاں،پاک فوج کے حق میں نعرےتازترین

May 09, 2026

معرکہ حق کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے بلوچستان کے مختلف شہروں میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔زیارت، سنجاوی،ہرنائی، لورالائی، قلات اورچمن میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اورپاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔بلوچستان کے مختلف اضلاع میں شہریوں نیمعرکہ حق کی کامیابی پرفیلڈ مارشل سید عاصم منیراورافواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔بلوچستان بھر کے سکولوں اورکالجوں میں بھی پاک فوج کی شاندار کارکردگی کوسراہا گیا، طلبہ نے ملی نغمے اورتقاریرپیش کیں۔بلوچستان بھرمیں پاک فوج کے حق میں ریلیاں اس بات کی عکاس ہیں کہ بلوچ عوام پاک فوج کیشانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی