i پاکستان

معرکہ حق، اوورسیز پاکستانیوں کا ملک سے والہانہ محبت کا اظہارتازترین

May 06, 2026

آپریشن بنیان المرصوص کو ایک سال مکمل ہونے پر دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں نے اپنے وطن سے والہانہ محبت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ملک سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ دشمن کی کوئی بھی چال، فریب یا دھوکہ دہی پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، ہم سرحدوں سے دور سہی مگر ہمارے دل ہمیشہ وطن کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔اوورسیز پاکستانیوں نے کہا کہ ہم دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں، ہماری پہچان صرف پاکستان ہے، انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ہر مشکل اور ہر طوفان میں ہم اپنے ملک کے ساتھ کھڑے ہیں۔دیارِ غیر میں مقیم پاکستانیوں کی مادروطن سے محبت اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ قوم متحد اور ناقابلِ شکست ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی