i پاکستان

معمو لی تکرار پر موٹرسائیکل سوار افراد کا کراچی سے لاہور جانیوالی کوچ پر پتھرا ئو،10مسافر زخمی، حملہ آور فرارتازترین

April 21, 2026

کراچی سے لاہور جانے والی مسافر کوچ پرکنڈیارو کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے پتھرا ئو کیا گیا۔کوچ میں سوار خواتین اور بچوں سمیت 10 مسافر زخمی ہوگئے جب کہ پتھرا کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بس ڈرائیور اور موٹرسائیکل سواروں میں تکرار ہوئی تھی جس کے بعد مقامی افراد نے کوچ پرحملہ کیا اور فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی