i پاکستان

ماہ میں حیدر آباد سکھر موٹروے کا فنانشل کلوز ہوگاتازترین

September 20, 2022

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے پشاورکراچی موٹروے کے آخری لنک حیدر آباد سکھر موٹروے کا فنانشل کلو ز آئندہ چھ ماہ میں کر دیا جائے گا جب کہ ایم 6موٹروے25سال کنسیشن پیریڈ پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تعمیر کی جائے گی۔ دستاویزکے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے حید رآباد سکھر موٹروے کی تعمیرکے لیے فنانشل کلو ز چھ ماہ میں کردیا جائے گا اور اس موٹروے کی تعمیر کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کیا جائے گا۔ حیدرآباد سکھر موٹروے(ایم 6) پر مجمو عی طور پر 163ارب روپے لاگت کا تخمینہ ہے، جو تین سال کی مد ت میں مکمل ہو گی،پراجیکٹ کے پرائیویٹ کنسیشن پارٹنر کو 25سال کے لیے اس موٹروے کا انتظام دیا جائے گا،اس موٹروے کی مجموعی لمبائی 306کلو میٹر ہوگی جو 6لائنوں پر مشتمل ہوگی۔اس موٹروے پر 15انٹرچینج،ایک بڑا پل، 19اوور پاس پل، 6فلائی اوور، 165سب ویز ہوں گے،306کلومیٹر لمبی اس موٹروے پر مجموعی طورپر 10سروس ایریااور12ریسٹ ایریاز ہوں گے۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اس سے قبل بھی پرائیویٹ سیکٹرکیساتھ مل کر چند موٹروے کے پراجیکٹ کیے گئے ہیں، ان منصوبوں کا مقصد پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے بجٹ پر بوجھ کم کرنا اور پرائیویٹ سیکٹرکی مد دسے جلد ازجلد موٹرویز کے منصوبے مکمل کرنا ہے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی