i پاکستان

ماہ اگست میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 3.7 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں ،0.7فیصد اضافہ ریکارڈتازترین

September 09, 2026

مشرق وسطی کی جنگ کے باوجود اگست میں بیرون ملک سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں 0.7 فیصد اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق اگست 2026 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 3.7 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں جو کہ جولائی کے مقابلے میں 0.7 فیصد جبکہ اگست 2025 کے مقابلے میں 16.5 فیصد زیادہ رہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے مجموعی طور پر 7.3 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں 6.4 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں ترسیلات زر گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 14.7 فیصد بڑھ گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی