افغان شہریوں کی طالبان رجیم اور ملا ہیبت اللہ کیخلاف مہم زور پکڑنے لگی ۔تفصیل کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کے بعد افغان شہری نے بھی پاکستانی عسکری قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔افغان شہری نے منصوری کور ہیڈ کوارٹر برمل مین گیٹ کے سامنے پاکستان کی عسکری قیادت کیلئے محبت بھرا پیغام دیا۔افغان شہری کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ ہم مکمل تیار بیٹھے ہیں۔ پاکستانی عسکری قیادت کے ایک اشارے پر دنیا تماشا دیکھے گی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افغان شہری پرچی پر درج تحریر کے ذریعے پاکستان اور پاکستان کی عسکری قیادت سے والہانہ محبت کا اظہار کررہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی