i پاکستان

ہم جمہوریت اور ملک بچانے کیلئے نکلے ہیں،پنجاب حکومت پی ٹی آئی کارکنان کو ہراساں، پکڑ دھکڑ سے گریز کرے، بیرسٹر گوہرتازترین

September 14, 2026

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت پی ٹی آئی کارکنان کو ہراساں اور پکڑ دھکڑ سے گریز کرے۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم جمہوریت اور ملک بچانے کیلئے نکلے ہیں، وزیراعلی خیبرپختونخوا پرامن اور آئین و قانون کے مطابق سٹریٹ موومنٹ کریں گے، پنجاب حکومت خاص طور پر رانا ثنا اللہ وزیراعلی کے پی کے راستے میں رکاوٹیں نہ ڈالے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت پی ٹی آئی کارکنان کو ہراساں اور پکڑ دھکڑ سے گریز کرے، سیاسی کشیدگی کم کرنے کیلئے مفاہمت اور بہتر اقدامات کی ضرورت ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات اور فیملی سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ گولی نہیں چلنی چاہیے، گولی کا وقت ختم ہونا چاہیے، اسلام آباد انصاف مانگنے آ رہے ہیں، پی ٹی آئی کارکنان اسلام آباد پرامن طریقے سے آئیں گے، اختلافِ رائے کی قدر کرنا جمہوریت کا حصہ ہے، حکومت سخت اقدامات کے بجائے مفاہمت کی طرف بڑھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی