i پاکستان

لتان ،ایف آئی اے نے عمرے کی آڑ میں یورپ جانے کی کوشش ناکام بنادی ، منظم نیٹ ورک بے نقاب،ملزم گرفتارتازترین

August 04, 2026

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش ناکام بنا دی اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک منظم نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق مسافر آصف اقبال عمرہ ویزے پر سعودی عرب جا رہا تھا جسے دورانِ امیگریشن کلیئرنس مشکوک پایا گیا۔ابتدائی تفتیش سے انکشاف ہوا ہے کہ مسافر نے سعودی عرب سے البانیہ جانا تھا اور وہاں سے غیر قانونی سمندری راستے کے ذریعے یورپ میں داخل ہونا تھا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ مسافر کا تعلق پاکپتن سے ہے اور وہ ساہیوال کے ایک ایجنٹ کے رابطے میں تھا۔ نامعلوم ایجنٹ نے مسافر کو غیر قانونی طور پر یورپ بھجوانے کے جھانسے میں لاکھوں روپے بٹور رکھے تھے۔ایف آئی اے نے مسافر کو مزید تفتیش کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان منتقل کر دیا ہے جبکہ ایجنٹ کی تلاش جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی