i پاکستان

لودھراں، ہزارہ ایکسپریس کو حادثہ، انجن اور 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، مسافر محفوظ رہےتازترین

August 04, 2026

لودھراں کے علاقے گیلے وال میں کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس کو حادثہ پیش آ گیا ،ریلوے حکام کے مطابق ہزارہ ایکسپریس اوورشوٹ ہو کر سینڈہمپ پر چڑھ گئی، حادثے میں ہزارہ ایکسپریس کا انجن اور دو بوگیاں ڈی ٹریک ہوئیں، تاہم تمام مسافر محفوظ رہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ہزارہ ایکسپریس کو نیا انجن لگا کر منزل مقصود کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق ہزارہ ایکسپریس کے ڈی ٹریک ہونے سے اپ اور ڈاون ٹریک متاثر نہیں ہوئے، واقعہ کی انکوائری کے بعد ہی ہزارہ ایکسپریس کے اوورشوٹ ہونے کی وجہ سامنے آئے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی