i پاکستان

لکی مروت میں کھیتوں سے 4 لاشیں برآمدتازترین

September 10, 2026

خیبرپختونخواکے ضلع لکی مروت میں کھیتوںسے 4لاشیں بر آمد ہوئی ہیں ۔پولیس ذرائع کے مطابق پشاور کراچی انڈس ہائی وے پر کرم پل ٹول پلازہ کے قریب کھیتوں سے دو لاشیں ملیں اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پہنچ گئی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے کچھ فاصلے پر مزید دو لاشیں بھی موجود ہونے کی اطلاع ملی ہے۔تمام چاروں لاشوں کو شناخت کے لئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی