i پاکستان

لکی مروت میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، 5 خوارج ہلاک، متعدد زخمی،دہشت گرد موٹر سائیکلیں ،اسلحہ اور گولہ بارود چھوڑ کر فرارتازترین

March 13, 2026

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں 5 خوارج ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔پولیس ترجمان کے مطابق آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شروع کیا گیا تھا جس میں پولیس،سی ٹی ڈی اور مقامی امن کمیٹی نے مشترکہ کارروائی کی۔دہشت گرد اپنے ٹھکانوں میں موٹر سائیکلیں ،اسلحہ اور گولہ بارود چھوڑ کر فرار ہوگئے، علاقے میں موجود ان کی محفوظ ٹھکانوں کو بھی مسمار کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی