i پاکستان

لکی مروت، 3 سالہ بچی مبینہ جنسی زیادتی کے بعد قتلتازترین

April 06, 2026

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں ایک 3 سالہ بچی کو مبینہ طورپر زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق 2 روز قبل لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش جھاڑیوں سے ملی ہے۔پوسٹ مارٹم میں بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔ دوسری جانب ضلع مالاکنڈ میں دیور نے مبینہ طور پر سوشل میڈیا کے لیے ویڈیو بنانے پر بھابھی اور 2 بھتیجیوں کو قتل کردیا۔ لیویز کے مطابق واقعہ درگئی قالدرہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں ملزم نے بھابھی اوربھتیجیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔لیویز کے مطابق پڑوسیوں نے بتایا ہیکہ ملزم کو بھابھی اوربھتیجیوں کا سوشل میڈیا کے لیے ویڈیوز بنانا پسند نہیں تھا۔لیویز کا کہنا ہیکہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا، اس کی گرفتاری کے لییکوششیں جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی