i پاکستان

لیسکو کا اربوں کی لاگت سے سنگل فیز اے ایم آئی سمارٹ میٹرز خریدنے کا فیصلہتازترین

September 16, 2026

لیسکو نے اربوں کی لاگت سے سنگل فیز اے ایم آئی سمارٹ میٹرز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ۔کمپنی نے 2لاکھ 97ہزار اے ایم آئی سنگل فیز میٹرز خریدنے کا عمل شروع کر دیا۔رپوٹر کے مطابق لیسکو کو اے ایم آئی سنگل فیز میٹرز پر تقریبا 5 ارب کے اخراجات برداشت کرنا ہوں گیاورصارفین کو نئے کنکشن کی بنیاد پر اے ایم آئی سمارٹ سنگل فیز میٹرز فراہم کئے جائیں گے۔نیپرا سے بجٹ منظور ہونے پر ڈیفیکٹو میٹرز کو بھی سمارٹ میٹرز سے تبدیل کیا جائے گا،لیسکو کے پاس اس وقت عام سٹیٹک میٹرز کا بھی بھاری سٹاک موجودہے اورمعمول کے سٹیٹک میٹرزکو خراب ،جلنے والے میٹرز کی جگہ نصب کیا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی