لوئر کوہستان میں پٹن ڈاک کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے شاہراہ قراقرم بند ہوگئی، شدید ٹریفک جام ہونے سے سیاح پھنس کر رہ گئے۔میڈیارپورٹ کے مطابق شاہراہ قراقرم بند ہونے سے پاکستان اور چین کے مابین زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، پاک چین بارڈر پر تفریح کیلئے گئے ہوئے سیاحوں کی بڑی تعداد پھنس گئی۔ مقامی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں سے گلگت بلتستان آنے والی گاڑیاں اور متعدد مسافر پھنس چکے ہیں۔مسافروں نے اپنی مدد آپ کے تحت چھوٹی گاڑیوں کے لئے جگہ بنائی ہے، پھنسے ہوئے افراد میں بچے، بوڑھے،خواتین اور طالبعلم شامل ہیں، اس کے علاوہ شاہراہ قراقرم کے دونوں اطراف مال بردار گاڑیوں کی قطاریں لگی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی