کارگو طیارے کے لاپتہ ہونے پر کمپنی کے ٹو ائیر ویز نے اعلامیہ جاری کردیا۔اعلامیہ کے مطابق کے ٹو ائیرویز کے بوئنگ 737-400 طیارے کا ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوا،لاپتہ کارگو طیارہ شارجہ سے کراچی جا رہا تھا۔کارگو طیارے کا رابطہ گزشتہ رات پاکستانی وقت کے مطابق 21:21 بجے منقطع ہوا،لاپتہ طیارے میں عملے کے 5 ارکان سوار تھے۔عملے میں پائلٹ ان کمانڈ محمد رضوان ادریس اور فرسٹ آفیسر فیصل محمود شامل ہیں،لوڈ ماسٹر محمد توفیق خان، انجینئر عارف صدیقی اور انجینئر محمد حامد بھی طیارے میں موجود ہیں۔متعلقہ اداروں کی جانب سے لاپتہ طیارے کے لئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے،کے ٹو ائیرویز پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہی ہے۔ائیرلائن انتظامیہ کی جانب سے اپنے ساتھیوں کی سلامتی کے لئے دعا اور تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی