i پاکستان

لاہور،سیالکوٹ 2 لین کی موٹروے کو 3 لین کرنے کے منصوبے پرجلد کام شروع کرنے کا فیصلہتازترین

March 11, 2026

وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کی زیرصدارت این ایچ ایکا اجلاس ہوا،اجلاس میں کرتار پور اور ننکانہ صاحب کو موٹرویز سے منسلک کرنے کے منصوبے کا جائزہ لیاگیا،اجلاس میں لاہور،سیالکوٹ 2 لین کی موٹروے کو 3 لین کرنے کے منصوبے پرجلد کام شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا،سیالکوٹ سے کھاریاں اور اسلام آباد موٹر وے بھی تین رویہ بنے گی۔وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے کہاکوئی نئی موٹروے 3 لین یعنی دوطرفہ6لین سے کم تعمیرنہیں ہوگی، ہمیں مستقبل کی سفری ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبے بنانے ہیں،انہوں نے این ایچ اے کو سیالکوٹ سے راولپنڈی موٹروے پرایف ڈبلیو او کے اشتراک سے کام تیزکرنے کی ہدایت کی،کہا اس منصوبے کی تکمیل سے ایم 2 پردبائو کم،لاہور، اسلام آباد سفر میں نمایاں بہتری ہو گی۔

عبدالعلیم خان نے مزیدکہا لاہور،اسلام آبادفاصلہ 100 کلومیٹرکم،ایک گھنٹہ وقت کی بچت ہوگی،اس اقدام سے سکھوں کے مقدس شہروں کی مذہبی سیاحت میں اضافہ ہوگا،ان شاہراہوں کو بھی 3 لین اور حفاظتی باڑ کے ساتھ بنایا جائے گا۔بھارت کے علاوہ دنیا بھر سیسکھ کمیونٹی یہاں بڑی تعداد میں پاکستان آسکتی ہے،سکھ سیاحوں کے لئے3, 4 اور 5 سٹار ہوٹل اور شاپنگ مالز بنیں گے،ہوٹلز اور ریزاٹس کے لئے بڑے پیمانے پر غیر ملکی سرمایہ کاری ہو سکتی ہے،این ایچ اے یورپ، برطانیہ ،کینیڈا اور امریکہ میں انویسٹمنٹ روڈ شو کرے،بہتر ذرائع مواصلات کے ساتھ ان اقدامات سے پاکستان کا 'سافٹ امیج' ابھرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی