i پاکستان

لاہور،شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے 2 ماہ تک زیادتی کرنے والا شخص گرفتارتازترین

June 15, 2026

لاہور میںخاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر اس کے ساتھ دو ماہ تک زیادتی کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ایس پی کینٹ اختر نواز کی ہدایت پر ایس ایچ او برکی عمران نواز نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے 32 سالہ خاتون کے ساتھ زیادتی کے الزام میں نامزد ملزم احمد خان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم احمد خان نے خاتون کو شادی کا جھانسہ دے رکھا تھا اور گزشتہ 2 ماہ سے اس کے ساتھ زیادتی کررہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم متاثرہ خاتون کو کسی کو بتانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔متاثرہ خاتون کی مدعیت میں نامزد ملزم احمد خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایس پی کینٹ نے بتایا کہ مقدمے کے اندراج کے بعد مزید تفتیش کے لیے کیس جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ معاملے کی مختلف پہلوں سے تحقیقات کی جا سکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی