i پاکستان

لاہور،پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنیوالوں کیخلاف گھیرا تنگ، کل سے 31ہزار پراپرٹیز سربمہر کرنے کے احکامات جاریتازترین

April 08, 2026

پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کافیصلہ کرلیاگیا۔لاہورمیں بڑے ڈیفالٹرز کے خلاف کل 10 اپریل کے بعد سخت کارروائیاں ہونگی،31ہزار کمرشل پراپرٹیز سربمہری کے لئے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ ڈائریکٹرایکسائزاحمد سعیدکے مطابق کمرشل پراپرٹیز مالکان کو حتمی نوٹسز دینے کے باوجود ٹیکس ادا نہیں کیا گیا،تمام انسپکٹرز اور ای ٹی اوز کو 10اپریل کے بعد تمام ڈیفالٹرز پراپرٹیز کو سربمہر کرنے کا حکم دے دیا ہے،ڈیفالٹرزکے ذمہ 50 کروڑ سے زائد کے واجباب ادا نہیں کئے گئے،کمرشل پراپرٹیز کو سربمہر جبکہ رہائشی پراپرٹی ٹیکس ڈیفالٹرز کو بھی قرقی کے نوٹسز جاری کئے جارہے ہیں۔ ڈائریکٹرایکسائزاحمد سعیدکے مطابق ریجن بی نے رواں مالی سال کے9 ماہ میں 7 ارب کا پراپرٹی ٹیکس وصول کیا ہے،پنجاب بھر کے پراپرٹی ٹیکس 33ارب کے ہدف میں ریجن بی نے9 ارب کی وصولی کرنی ہے،پنجاب بھر میں پراپرٹی ٹیکس کی مد میں ابتک 22ارب سیزائد کی وصولی کرلی ہے،ہدف حاصل نہ کرنے والے انسپکٹرز و ای ٹی اوز کو بھی سیٹوں سے ہٹا دیا جائیگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی