i پاکستان

لاہور،خواتین کیلئے خصوصی سفری سہولت، 5 سپیڈو بسیں میٹرو ٹریک پر فعال کردی گئیںتازترین

July 09, 2026

لاہور میں میٹرو بس سروس استعمال کرنیوالی خواتینکیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ نے اہم اقدام کرتے ہوئے خواتین کیلئے خصوصی بسیں آپریشنل کر دی ہیں۔محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کیمطابق میٹرو بس سروس میں خواتین کیلئے پانچ خصوصی بسیں مختص کی گئی ہیں،پانچ سپیڈو بسوں کو عارضی طور پر میٹرو ٹریک پرخواتین کی سفری سہولت کیلئے آپریشنل کر دیا گیا ہے۔صوبائی وزیرٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا کہنا ہے کہ خواتین کو رش کے دوران ہراسگی سے بچانے اور انہیں محفوظ سفر فراہم کرنے کے لئے اضافی بسیں شامل کی گئی ہیں،وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے سپیڈو بسوں کو میٹرو فلیٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔بلال اکبر خان نے مزید بتایا کہ جلد ہی سپیڈو بسوں کی جگہ نئی میٹرو بسیں خرید کر خواتین کیلئے مستقل طور پر مختص کی جائیں گی،خواتین کا محفوظ سفر وزیراعلی پنجاب کا اولین ایجنڈا ہے اور اس مقصد کیلئے مزید اقدامات بھی کیے جائیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی